ETV Bharat / international

پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار سے زائد نئے کیسز

author img

By

Published : Aug 4, 2021, 5:59 PM IST

ملک میں وائرس کی تشخیص کے لیے 57 ہزار 398 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں مثبت کیسز کی شرح دوبارہ 8 فیصد سے بڑھ گئی۔

covid positive cases reported in pakistan

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا پھیلاؤ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 722 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 46 مریض انتقال کر گئے۔

ملک میں وائرس کی تشخیص کے لیے 57 ہزار 398 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں مثبت کیسز کی شرح دوبارہ 8 فیصد سے بڑھ گئی۔

علاوہ ازیں مزید ایک ہزار 454 افراد وائرس سے صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے جس کے بعد شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 45 ہزار 829 ہوگئی۔

پاکستان میں اب تک 10 لاکھ 47 ہزار 999 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 23 ہزار 575 مریض دم توڑ گئے۔ اس وقت ملک میں کووِڈ 19 کے فعال کیسز کی تعداد 78 ہزار 595 ہے۔

خیال رپے کہ ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران کیسز میں اضافے کی وجہ ڈیلٹا ویریئنٹ کو قرار دیا جارہا ہے۔

حالیہ لہر میں سب سے زیادہ متاثر صوبہ سندھ ہے جہاں کچھ استثنیٰ کے ساتھ لاک ڈاؤن نافذ ہے جبکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے بھی ملک بھر میں سماجی و کاروباری سرگرمیوں پر دوبارہ پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان: ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد کورونا متاثرین، ہلاکتوں کی تعداد 2255

حالیہ لہر کے دوران حکومت کیے انتباہات کے باعث شہریوں میں ویکسینیشن کے رجحان میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.