ETV Bharat / international

'یوروپی یونین میں 92 ملین سے زائد افراد غربت کا شکار'

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یوروپی یونین میں 92 ملین سے زائد افراد غربت کا شکار ہیں۔

more than 92 million people in the european union live in poverty
'یوروپی یونین میں 92 ملین سے زائد افراد غربت کا شکار'
author img

By

Published : Jan 30, 2021, 12:05 PM IST

یہ رپورٹ یورپین دارالحکومت بروسیلز میں جاری کی گئی۔

رپورٹ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے انتہائی غربت و ہیومن رائٹس اولیوئیر ڈی سخوتر نے بروسیلز پریس کلب میں ایک آن لائن پریس کانفرنس میں جاری کی۔

اس رپورٹ کے مطابق یورپی یونین میں ہر 5 میں سے ایک شخص یا مجموعی آبادی کا 21.1 فیصد 2019 میں غریب ہونے اور اس کے نتیجے میں سماجی اخراج کے خطرے کا سامنا کر رہا تھا۔

ان اعداد و شمار کے حساب سے یہ تعداد 92.4 ملین افراد بنتی ہے۔ اس میں 19.4 ملین بچے اور 20.4 ملین مزدور بھی شامل ہیں۔اولیوئیر نے اقوام متحدہ کی جانب سے یہ رپورٹ مختلف ای یو انسٹیٹیوشنز کے اپنے آفیشل دورے کے اختتام پر پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی وباء کووڈ-19 نے ایسے ہزاروں لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے جنہوں نے پہلے کبھی بھی اپنی زندگی میں غربت کا سامنا نہیں کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے کے دوران ان کی ایسے لوگوں سے گفتگو ہوئی جنہوں نے پہلی مرتبہ بھوک اور غربت دیکھی۔

ان کے غریب ہونے کا پتہ اس وقت چلا جب وہ بے گھر ہوگئے۔ ان کے ساتھ صرف غربت کے باعث ہی بدسلوکی اور زیادتی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس وباء کے باعث یوروپی یونین کی جانب سے 2020 تک اپنے 20 ملین شہریوں کو غربت سے باہر نکالنے کے عزم کو بڑی حد تک دھچکا لگا ہے۔

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ نے نشاندہی کی کہ ایک طویل عرصے سے جاری معاشی ترقی اور روزگار میں اضافے کے باوجود اس صورتحال کا سامنے آنا اس بات کی دلیل ہے کہ یہاں سماجی امداد یکساں تقسیم نہیں ہورہی۔ انہوں نے اسے سماجی انصاف کی شکست قراردیا۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے انتہائی غربت و انسانی حقوق نے 25 نومبر سے 28 جنوری تک یورپی یونین کے بہت سے اداروں کا دورہ کرنے کے علاوہ سول سوسائٹی کی تنظیموں، تارکین وطن اور آبادی کے مختلف طبقات سے ملاقات کی اور ان سے مزید آگاہی حاصل کرنے کے بعد رپورٹ کو حتمی شکل دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.