اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق منگل کی شام سے آج تک 454 کووڈ۔19 سے متاثرہ لوگ صحت مند ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں اس بیماری سے 4961 لوگ نجات پا چکے ہیں۔
اسرائیل میں کورونا وائرس کے قہر سے اب تک 187 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ 483 لوگ ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ ان میں سے سنگین طور پر بیمار لوگوں کی تعداد 148 ہے۔
اس درمیان اسرائیلی حکومت 28 اور 29 اپریل کو بالترتیب آرمی ڈے اور یوم آزادی کی سالانہ تقاریب کے لیے مقررہ کیے گئے گھنٹوں کا جلد اعلان کرنے والی ہے۔