عالمی اتحاد اور علاقائی ایشوز کے حوالہ چہار ملکی الائنس (کواڈ) کے وزرائے خارجہ کی ایک ورچوئل میٹنگ آج ہونے جارہی ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت، آسٹریلیا، جاپان اور امریکہ کے وزرائے خارجہ عالمی آب و ہوا میں تبدیلی سمیت مختلف علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس اجلاس میں کووڈ-19 کی وبا سے نمٹنے کے لئےجاری کوششوں کے تناظر میں بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کی میٹنگ 6 اکتوبر 2020 کو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقدہ اجلاس میں پیش کیے گئے خیالات کا نتیجہ خیز تبادلہ جاری رکھنے کا بھی موقع ہوگا۔