ETV Bharat / international

Baghdad Blast: بغداد میں بم دھماکہ، متعدد افراد زخمی - ماریدی بازار میں ہوئے دھماکے

عراقی فوج نے بتایا کہ دارالحکومت بغداد کی مشرقی جانب واقع نواحی شہر صدر کے ماریدی بازار میں بم دھماکے کے سبب متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اس سال مصروف ترین اور گنجان آبادی والے علاقوں کے بازار میں بم دھماکے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

Baghdad Blast
بغداد میں بم دھماکہ، متعدد افراد زخمی
author img

By

Published : Jul 1, 2021, 10:30 AM IST

عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایک مصروف ترین بازار میں بدھ کے روز ایک بم دھماکہ ہوا، جس میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ معلومات عراقی فوج نے دی ہے۔

عراقی فوج نے بتایا کہ دارالحکومت کے مشرقی حصے کے نواحی شہر صدر کے ماریدی بازار میں ہوئے دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو قریب کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا علاج کروانے کے بعد بیشتر زخمیوں کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے، جب کہ سکیورٹی فورسز نے اس حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یروشلم: اسرائیلی پولیس کی فائرنگ میں کئی فلسطینی زخمی

پولیس نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے۔ ابھی تک کسی نے بھی اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن دولت اسلامیہ ماضی میں بھی اس علاقے میں اس طرح کے مبینہ حملوں کو انجام دیتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سال مصروف ترین اور گنجان آبادی والے علاقے کے مارکیٹ میں ہوئے بم دھماکے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل اپریل میں صدر شہر میں ہوئے کار بم حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.