ETV Bharat / international

ابو ظہبی: لاک ڈاؤن میں توسیع

متحدہ عرب امارتوں میں شامل دوسرے شہروں کے افراد ابوظہبی، العین اور الظفرہ میں داخل نہیں ہوسکتے اور ابوظہبی کے شہری دوسرے کسی بھی امارتی شہروں میں نہیں جاسکتے ہیں۔

ابو ظہبی: لاک ڈاؤن میں مزید سختی، پابندیوں میں بھی توسیع

author img

By

Published : Jun 16, 2020, 2:17 PM IST

کورونا کے کیسز میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متحدہ عرب امارات نے ابوظہبی میں دخول اور خروج پر عاید پابندی میں منگل کو 16 جون سے مزید ایک ہفتے کے لیے توسیع کردی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق 'ابو ظہبی کی ہنگامی اور کرائسس کمیٹی برائے کووِڈ-19 وَبا نے پیر کو ابو ظہبی پولیس اور محکمہ صحت کے ساتھ بات چیت کے بعد امارات اور اس میں شامل علاقے العین اور الظفرہ میں لوگوں کے دخول اور خروج پر عاید پابندی میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے'۔

متحدہ عرب امارات کی دارالحکومت ابوظہبی میں دو جون کو کرونا وائرس کے پیش نظر نقل وحرکت پر پابندی عاید کر دی گئی تھی۔ اس میں دوسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے۔

دریں اثناء امارات ائیرلائنز کا ایک مسافر طیارہ پیر کو دبئی سے بحرین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گیا ہے، اس طرح دبئی اور بحرین کے درمیان پروازیں باضابطہ طور پر بحال ہوگئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.