عالمی سطح پر ایئر کوالیٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے مطابق پاکستان کا شہر لاہور دنیا بھر کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔
پوری دنیا میں ایئرکوالیٹی سے متعلق ڈیٹا یکجا کرنے والی سوئزرلینڈ کی ایئر ٹکنالوجی کمپنی 'آئی کیو ایئر' کے ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے، جیو نیوز نے بتایا کہ پیر کی صبح، لاہور بھورے رنگ کی چھاپ میں ڈوبا ہوا تھا اور اس کا ایئر کوالیٹی انڈیکس 306 ریکارڈ کیا گیا۔
ہوا کی یہ کوالیٹی صحت کے اعتبار سے کافی خطرناک مانی جاتی ہے۔ کورونا وائرس اور دیگر انفکشنز کے دوران خراب ہیلتھ سسٹم پر اس کا مزید بوجھ بڑھے گا۔
ایئر کوالیٹی انڈیکس کے ٹاپ 10 کی فہرس میں پاکستان کا دوسرا شہر کراچی ہے، جہاں کا اے کیو آئی 168 ریکارڈ کیا گیا۔
سوئز کمپنی کے مطابق اے کیو آئی کی سطح 50 سے اوپر خطرناک ہے اور لاہور چھٹی بار خراب ایئر کوالیٹی کا شکار ہوا ہے۔