ETV Bharat / international

اسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری، میڈیا دفاتر تباہ - اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں جلاء ٹاور کو تباہ کردیا

اسرائیلی فضائیہ نے غزہ شہر میں دوسری بلند عمارت کو میزائل سے نشانہ بنا کرتباہ کردیا، تباہ کی جانے والی عمارت برج الجلاء غزہ پٹی کی دوسری بلند ترین عمارت تھی۔ جس میں بین الاقوامی نشریاتی ادارے الجزیرہ اور امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے دفاتر قائم تھے۔

Israel destroys Gaza tower housing international media offices
اسرائیل نے بین الاقوامی نشریاتی ادارے والی عمارت کو تباہ کیا
author img

By

Published : May 16, 2021, 8:30 AM IST

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اے ایف پی کے صحافیوں کے مطابق اسرائیلی فضائی نے ہفتہ کے روز غزہ پٹی کی دوسری بلند ترین عمارت برج الجلاء کو نشانہ بنایا اور اسے تباہ کردیا۔

اسرائیل نے بین الاقوامی نشریاتی ادارے والی عمارت کو تباہ کیا

برج الجلاء عمارت میں الجزیرہ کے دفتر اور امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے علاوہ دیگر مقامی اور بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے دفاتر کے ساتھ کئی رہائشی اپارٹمنٹس بھی تھے۔

اس حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ کے حکمراں عسکریت پسند حماس گروپ کے ایک اعلی رہنما کے گھر پر بھی بمباری کی اور سنیچر کو ہی ایک پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے حملے میں آٹھ بچے اور دو خواتین ہلاک ہوئیں۔

الجزیرہ نے ایک ٹویٹ میں کہا "اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں جلاء ٹاور کو تباہ کردیا ، جس میں الجزیرہ کے دفتر اور دیگر بین الاقوامی پریس دفاتر موجود ہیں۔" اے پی کے ایک صحافی کا کہنا تھا کہ فوج نے حملے سے پہلے ٹاور کے مالک کو خبردار کیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برج الجلاء عمارت کو نشانہ بنانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ غزہ میں پیر سے اسرائیلی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس مدت کے دوران حماس نے بھی سیکڑوں راکٹ اسرائیل پر فائر کیے جس میں ایک بچے سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے برج الجلاء کو چار میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی بمباری کے باعث عمارت زمین بوس ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.