ETV Bharat / international

ایران نے امریکہ کو سخت انداز میں متنبہ کیا - ایران نے امریکہ اور اسرائیل کو متنبہ کیا

سلامی کے یہ ریمارکس اس وقت سامنے آئے جب ایران کے لئے امریکی اعلی مندوب برائن ہک نے سوئٹزرلینڈ کے داووس میں ایک اخبار کے انٹریو میں قاسم سلیمانی کے جانشین کو نشانہ بنانے کی بات کہی تھی۔

ایران نے امریکہ کو سخت انداز میں متنبہ کیا

author img

By

Published : Jan 28, 2020, 12:42 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 6:37 AM IST

ایران کے انقلابی گارڈ کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے متنبہ کیا ہے کہ اگر امریکہ ملک کے جرنیلوں کو دھمکیاں دیتا رہا، تو وہ امریکی اور اسرائیلی کمانڈرز کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا۔

جنرل سلامی نے پیر کو سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ جن لوگوں نے ایرانی کمانڈروں کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی اگر وہ زندہ بچ گئے تو وہ افسوس کریں گے۔

سلامی نے کہا کہ 'میں انھیں خبردار کرتا ہوں کہ وہ اس میدان سے دستبردار ہوجائیں'۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہوں نے انکار کیا تو انہیں بالکل نئی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا کہ وہ اس پر کنٹرول نہیں کر پائیں گے۔

سلامی کے یہ ریمارکس اس وقت سامنے آئے جب ایران کے لئے امریکی اعلی مندوب برائن ہک نے سوئٹزرلینڈ کے داووس میں ایک اخبار کے انٹریو میں قاسم سلیمانی کے جانشین کو نشانہ بنانے کی بات کہی تھی۔

خیال رہے کہ امریکہ نے 3 جنوری کو عراق میں بغداد کے ہوائی اڈے کے قریب ڈرون حملے میں ایران کے پاسداران انقلاب کے قدس فورسز کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کردیا تھا۔

ایران نے 8 جنوری کو جوابی کاروائی کرتے ہوئے عراق میں دو امریکی اڈوں پر بیلسٹک میزائل داغے، لیکن امریکی فوج کے اہلکاروں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سلیمانی کی جگہ لینے والے بریگیڈیئر جنرل اسماعیل گھانی نے کہا ہے کہ وہ اپنے پیش رو کے راستے پر چلیں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 6:37 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.