چین میں بھارتی سفیر نے بھارتی سفارتخانے میں طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے ایک رکن کو الوداع کیا ہے، جن کی مدت کار آج ختم ہوگئی۔
بھارتی سفارتخانے نے ہفتہ کو کہا کہ 'چین میں بھارتی سفیر وکرم مصری نے بیجنگ میں واقع سفارت خانے میں سب سے طویل مدت تک خدمت کرنے والے رکن کو الوداع کیا ہے'۔
بیجنگ میں بھارت کے سفارتخانے کے آفیشل ہینڈل کے ذریعے ٹویٹ کیا گیا کہ 'سفیر وکرم مصری اور ان کی بیوی ڈولی مصری نے بیجنگ میں بھارتی سفارتخانے کے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے چینی عملے کے رکن یو چانگجنگ کو آج صبح الوداع کیا'۔
بھارتی سفارتخانے نے مزید لکھا کہ 'یو بھارتی سفارت خانے میں طویل مدت سے اپنی خدمات انجام دیتے آرہے ہیں۔ انھوں نے چھ بھارتی سفیروں کے ساتھ اپنی خدمات بہ حسن و خوبی انجام دی ہے۔ جس میں موجودہ وزیر خارجہ ایس جیشنکر بھی شامل ہیں'۔
بھارتی سفارتخانے نے اس کے بعد کے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ 'یو چانگجنگ 1992 سے سفارتخانے میں متعین ہیں اور ان چھ بھارتی سفیروں کے دور میں مامور رہے جن میں این مینن راؤ، ایس جئے شنکر، اشوک کانتھا، وجئے گوکھلے، جی بامباوالے اور وکرم مصری شامل ہیں'۔
- مزید پڑھیں: 'مالی میں بھارتی سفارتخانے کے تمام اسٹاف محفوظ'
اس میں مزید لکھا ہے کہ الوداعی یو! یہ ایک جذباتی لمحہ ہے۔ جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آپ کی طویل عرصے سے سرشار خدمت کے لئے آپ کا شکریہ۔ آپ اور آپ کے اہل خانہ کے ساتھ نیک خواہشات!'۔