ETV Bharat / international

Humanitarian Assistance to Afghanistan by India: بھارت نے افغانستان کے لیے پانچ لاکھ ’کوویکسین‘ روانہ کی - Afghanistan crisis

بھارت نے افغانستان کو انسانی امداد Humanitarian Assistance to Afghanistan کے طور پر کوویکسین کی 500,000 ویکسین بھیجی ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ٹویٹ کر کے یہ اطلاع دی۔

India supplied 5 lakhs doses of COVID-19 vaccine to Afghanistan
بھارت نے افغانستان کے لیے پانچ لاکھ ’کوویکسین‘ روانہ کی
author img

By

Published : Jan 1, 2022, 5:05 PM IST

وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز کہا کہ بھارت نے انسانی امداد کے طور پر افغانستان کو Humanitarian Assistance to Afghanistan کورونا وائرس کی ویکسین ’کوویکسین‘ کی پانچ لاکھ خوراکیں بھیجی ہیں۔ India supplied COVID-19 vaccine to Afghanistan

وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ انسانی امداد کابل کے اندرا گاندھی اسپتال کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

courtesy tweeter
بشکریہ ارندم باغچی ٹویٹر

ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں مزید 500,000 خوراکوں کی ایک اور کھیپ افغانستان کو فراہم کی جائے گی۔ Covaxin to Afghanistan

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ بھارت نے افغان عوام کو اناج، کورونا ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں اور زندگی بچانے والی ضروری ادویات پر مشتمل انسانی امداد فراہم کرنے کا عہد کیا ہے۔

پچھلے مہینے کے شروع میں، بھارت نے عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ذریعے افغانستان کو 1.6 ٹن طبی امداد فراہم کی تھی۔

انھوں نے مزید کہا کہ آنے والے ہفتوں میں، ہم گندم کی فراہمی اور بقیہ طبی امداد کا کام شروع کریں گے۔ اس سلسلے میں ہم نقل و حمل کے طریقوں کو حتمی شکل دینے کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور دیگر کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Foreign Minister: جے شنکر کا بیان، افغانستانی عوام تک انسانی مدد بغیر کسی رکاوٹ کے پہنچے

واضح رہے کہ طالبان نے 15 اگست کو کابل کا کنٹرول سنبھال لیا تھا لیکن اس کے بعد سے ملک معاشی، انسانی اور سلامتی کے بحران میں گرتا چلا گیا۔

غیر ملکی امداد کی معطلی، افغان حکومت کے اثاثے منجمد کرنے اور طالبان پر بین الاقوامی پابندیوں کے امتزاج نے پہلے ہی غربت کی بلند سطح سے دوچار ملک کو ایک مکمل معاشی بحران میں دھکیل دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.