ETV Bharat / international

مودی اور پوتن کی مشترکہ پریس کانفرنس - INDIA-RUSSIA SUMMIT TALKS

وزیراعظم نریندر مودی روس کے دو روزہ دورہ پر ہیں۔ آج انہوں نے روسی صدر ولادمیر پوتن سے ملاقات کی جہاں پر دونوں ممالک کے درمیان متعدد مشترکہ معاہدے کئے گئے۔

مودی اور پوٹین کی مشترکہ پریس کانفرنس
author img

By

Published : Sep 4, 2019, 5:52 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 10:44 AM IST

نریندر مودی کل منعقد ہونے والی ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کریں گے اور خطاب کریں گے۔

مودی اور پوتن کی مشترکہ پریس کانفرنس

آج ولادمیر پوٹین اور وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان دوطرفہ میٹنگ منعقد ہوئی۔

اجلاس میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں 13 معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔

اس موقع پر صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ وہ پہلے وزیراعظم ہیں جنہیں ولادوستوک آنے کا موقع ملا ہے اور انہوں نے ولادمیرپوٹین کی دعوت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرنے کے سخت خلاف ہیں۔

وزیراعظم نریندرمودی نے آج روس کے صدر ولادیمر پوتن کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کی اور خطے کی ترقی کےلیے ان کی وسیع النظری اور عزم کی ستائش کی۔

نریندر مودی نے اپنی ڈھائی گھنٹے لمبی وفد سطح کی بات چیت میں کہا،’’میں علاقے کی ترقی کےلئے آپ کے عزم اور وسیع النظری کا قائل ہوں۔‘‘

وزیراعظم نے کہا،’’مشرقی اقتصادی فورم کےلیے آپ کی دعوت میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔یہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک نئی اونچائی کا تاریخی لمحہ ہے۔ میں پانچ ستمبر کو اس پلیٹ فارم کی میٹنگ حصہ لینے کےلئے پرجوش ہوں۔‘‘

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ سفر اور دوطرفہ بات چیت جہاز بنانے کی تربیت میں جدید تکنیکوں کے استعمال میں دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کے نئے راستے کھولے گی۔

مودی نے ٹویٹ کیا،’’سفر کے دوران صدر پوتن نے مجھے شپ یارڈ میں جدید ترین تکنیک دکھائیں۔میرا یہ سفر اس اہم شعبہ میں تعاون کے نئے راستے کھولے گا۔‘‘

وزیراعظم نے اپنے ایک پیغام میں لکھا،’’ صدر پوتن کا میں شکر گزار ہوں کہ وہ میرے ساتھ جویجدا شپ بلڈنگ کامپلکس گئے۔یہ آرکٹک شپنگ کی ترقی میں بڑا تعاون دینے کےلیے تیار ہیں۔‘‘

اس سے پہلے دونوں لیڈروں نے جویجدا شپ بلڈنگ کامپلکس کا دورہ کیا۔

وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے ٹویٹ کیاگیا،’’ہندوستان اور روس کے دوستانہ رشتوں نے نئے باب کی شروعات کی ہے۔صدر پوتن اور وزیراعظم مودی نے ولادیووستوک میں ملاقات کی۔جویجدا شپ بلڈنگ کامپلکس میں صدر پوتن، مودی کے ساتھ موجود رہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 10:44 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.