پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں سیشن میں شامل ہونے سے قبل امریکہ میں سرگرم 'کشمیر اسٹڈی گروپ' سے ملاقات کی ہے۔
عمران خان نے کشمیر اسٹڈی گروپ کے بانی فاروق كٹھواری سے ملاقات کی اور ان سے کشمیر کی موجودہ صورتحال سے دنیا کو مسلسل آگاہ کراتے رہنے کے لیے کہا۔
اس دوران پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر پاکستانی سینیئر افسران بھی موجود تھے۔
خیال رہے کہ پاکستانی وزیراعظم 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
عمران خان پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ اپنے خطاب کے دوران کشمیر کا مسئلہ اٹھائیں گے۔