پاکستان کے ڈان اخبار نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں سیشن کے اجلاس میں شامل ہونے کے لیے امریکہ آئیں گے اور اسی دوران وہ ٹرمپ سے ملاقات کر سکتے ہیں۔
ٹرمپ پاکستانی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات سے قبل 22 ستمبر کو ٹیکساس کے ہیوسٹن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ تقریبا 50،000 بھارتی نژاد امریکیوں کی ایک مشترکہ ریلی سے خطاب کریں گے، اس ریلی کے پہلے یا بعد میں مسٹر ٹرمپ اور مودی کے درمیان الگ سے ایک میٹنگ ہونے کا بھی امکان ہے۔
عمران خان کے اتوار کی شام نیویارک پہنچنے کا امکان ہے اور دنیا کے زیادہ تر لیڈر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لئے پیر کو امریکی شہر پہنچیں گے ۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 74 ویں سیشن کےکااجلاس 29 ستمبر تک چلے گا۔ عمران خان اور مودی 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرنے والے ہیں۔
بھارتی وزیر اعظم جمعہ کی صبح جبکہ پاکستانی وزیر اعظم دوپہر بعد جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ عمران خان نے پہلے ہی یہ اعلان کر دیا ہے کہ وہ اپنے خطاب میں کشمیر مسئلہ اٹھائیں گے اور بھارتی حکومت کے ذریعہ کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی کے فیصلے کی اخلاقی اور قانونی خامیوں کو اجاگر کریں گے۔