ETV Bharat / international

سلیمانی کا قتل بہت احمقانہ کام: حزب اللہ

author img

By

Published : Jan 4, 2020, 11:26 PM IST

حسین الخلیل بیروت میں ایرانی سفارتخانے میں خطاب کررہے تھے، جہاں حزب اللہ کے اہلکار اور تہران کے حامی قاسم سلیمانی کی موت پر تعزیت کے لیے جمع ہوئے تھے۔

حزب اللہ
حزب اللہ

حزب اللہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے اعلی جنرل کو قتل کرنے کا حکم دے کر کے مکمل طور پر احمقانہ کام کیا ہے۔

حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کے مشیر حسین الخلیل نے کہا کہ اس اقدام کے نتیجے میں مشرق وسطی میں امریکی اور اسرائیلی تکبر کا خاتمہ ہوگا۔

حسین الخلیل بیروت میں ایرانی سفارتخانے میں خطاب کررہے تھے، جہاں حزب اللہ کے اہلکار اور تہران کے حامی قاسم سلیمانی کی موت پر تعزیت کے لیے جمع ہوئے تھے۔

اس سے قبل ایران کی حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپ 'حزب اللہ' کے سربراہ نے حامیوں سے مطالبہ کیا تھا کہ، وہ سلیمانی کے قتل کا بدلہ لیں۔

خیال رہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب کے 'قدس فورس' اکائی کے کمانڈر قاسم سلیمانی نے لبنان، شام اور عراق میں مہم کے طور پر اپنی خدمات انجام دی، لیکن ان کے کاموں کو امریکہ نے دہشت گردانہ کام قرار دیا۔

اور آخر کار امریکہ نے سلیمانی کو ہلاک کرنے کے ساتھ ہی دنیا کو یہ باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ اس نے دہشت گردی کے ایک دور کا خاتمہ کر دیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.