عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ ایک ہی دن میں دنیا بھر میں 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں جن میں سب سے زیادہ متاثرین امریکہ، بھارت، برازیل اور جنوبی افریقہ سے سامنے آئے۔
اس سے پہلے کا یومیہ ریکارڈ جمعہ کو قائم ہوا تھا جب2 لاکھ 37 ہزار 743 کیسز پائے گئے تھے، اسی طرح دنیا بھر میں ایک ہی دن میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار 360 رہی جو کہ 10 مئی کے بعد سے اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
امریکی حکام کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔
حکام نے بتایا کہ 50 میں سے 43 ریاستوں میں اس وبا میں شدت دیکھی جا رہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق امریکہ میں ایک ہفتہ کے دوران اوسطاً پانچ ہزار افراد اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو رہے ہیں۔