ETV Bharat / international

جرمن چانسلر اور شاہ سلمان نے جی 20 کے کام پر تبادلہ خیال کیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن چانسلر نے جی ٹوئنٹی گروپ کے اجلاسوں کی تیاری اور انتظامی امور کے حوالے سے سعودی عرب کی کوششوں کو گراں قدر قرار دیا۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Sep 10, 2020, 10:15 PM IST

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزيز اور جرمنی کی چانسلر انجیلا میرکل نے فون پر جی 20 کے کام پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی میڈیا نے یہ جانکاری دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بات چیت میں جی 20 گروپ کے ممالک کے اجلاسوں کے ضمن میں یکجا کوششوں پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس کا مقصد کورونا پر قابو پانا اور معمول کی زندگی کی طرف واپس آنا ہے۔ روں سال جی ٹوئنٹی گروپ کی صدارت سعودی عرب کے پاس ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن چانسلر نے جی ٹوئنٹی گروپ کے اجلاسوں کی تیاری اور انتظامی امور کے حوالے سے سعودی عرب کی کوششوں کو گراں قدر قرار دیا۔

انجیلا میرکل نے امید ظاہر کی کہ کرونا کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے بین الاقوامی یک جہتی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ٹیلی فون پر فرانسیسی صدر عمانوئل ماکروں سے بھی بات چیت کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.