چین کے چار گشتی جہاز متنازع سینکاکو جزیرے کے آس پاس جاپان کے آبی علاقہ میں داخل ہوئے ہیں۔
کیوڈو نیوز ایجنسی نے بدھ کے روز یہاں جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس سال یہ 30 واں موقع ہے جب چینی بحری جہاز جاپانی آبی علاقہ میں داخل ہوئے ہیں۔
ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ چینی جہازوں میں سے ایک خودکار توپ سے لیس تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مشرقی چین میں ہوٹل کی عمارت زمین بوس، 8 افراد ہلاک
جاپان نے خطے میں چین کی سرگرمیوں کے حوالہ سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جاپان خاص طور پر متنازع سینکاکو جزیرے کے بارے میں تشویش میں ہے، جسے چین اس جزیرے کو ڈیویوڈاؤ کہتا ہے اور اس پر وہ اپنا دعویٰ کرتا رہتا ہے۔
(یو این آئی)