ETV Bharat / international

سابق پاکستانی صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل - former pakistan president Asif ali zardari

پی پی پی نے ٹویٹ کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 'ڈاکٹرز، آصف علی زرداری کا میڈیکل چیک اپ اور ضروری طبی ٹیسٹ کروا رہے ہیں'۔

former pakistan president Asif ali zardari shifted to hospital after feeling unwell
سابق پاکستانی صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل
author img

By

Published : Oct 12, 2020, 9:33 AM IST

پاکستان کے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئر پرسن آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پی پی پی نے ٹویٹ کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 'ڈاکٹرز، آصف علی زرداری کا میڈیکل چیک اپ اور ضروری طبی ٹیسٹ کروا رہے ہیں'۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے ذریعہ دائر متعدد بدعنوانی کے مقدمات میں نامزد زرداری کو گذشتہ برس اسلام آباد ہائی کورٹ نے طبی بنیادوں پر ضمانت دے دی تھی۔

اطلاع کے مطابق زرداری کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران ان کے قانونی وکیل ایڈوکیٹ فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ 'سابق صدر متعدد بیماریوں میں مبتلا ایک دائمی مریض ہیں'۔

former pakistan president Asif ali zardari shifted to hospital after feeling unwell
بہ شکریہ ٹوئٹر

رواں برس 30 جون کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ تحفے کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کیے تھے جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی بھی شامل ہیں۔

نیب نے زرداری اور سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی پر غیر ملکی سربراہان مملکت کے سرکاری تحفوں کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے

احتساب بیورو کے مطابق زرداری اور شریف نے کاروں کی قیمت کا 15 فیصد ادا کر کے توشہ خانہ سے کاریں حاصل کیں۔

بیورو نے مزید الزام لگایا کہ گیلانی نے اس ضمن میں زرداری اور شریف کی سہولت فراہم کی۔

نیب کے مطابق 'زرداری نے جعلی کھاتوں کے ذریعے کاروں کی کل لاگت کا صرف 15 فیصد ادا کیا تھا'۔

اس سے قبل اینٹی گرافٹ باڈی نے الزام لگایا تھا کہ جب وہ صدر تھے تو اسے کاریں لیبیا اور متحدہ عرب امارات سے تحفے کے طور پر بھی ملی تھیں اور ان کو اپنے ذاتی استعمال کے لئے انہیں خزانے میں جمع کرنے کے بجائے استعمال کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.