ٹیکہ لگانے کے بعد 17 سال کے نوعمر اور 74سالہ ایک بزرگ سمیت 17 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اموات کا اعدادو شمار ٹیکہ لگانے کے ایک ہفتہ کے اندر کا ہے۔ اس کے بعد ٹیکہ سے حفاظت پر کئی سوال اٹھ رہے ہیں۔ انچوان شہر کے بزرگ کی ٹیکہ لگنے کے دو دنوں کے اندر موت ہوگئی تھی۔
حکام نے کہا کہ کم از کم نو مشتبہ اموات کی جانچ کی گئی ہے جس میں ٹیکہ اور موت کا راست تعلق ہونا سامنے نہیں آیا ہے لیکن یہ بھی تشویش کی بات ہے کہ ٹیکہ لگنے کے بعد ہی اموات ہوئی ہیں۔ ان اموات کی ایک اہم وجہ سے سنگنین الرجی ری ایکشن بھی ہو سکتا ہے۔ باقی جانچ مکمل ہونے کے بعد واضح ہوسکے گا۔
حکام نے کہا حالانکہ کہا کہ اس کا فی الحال کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے کہ اموات ٹیکہ لگنے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے اور ٹیکہ پروگرام کو فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاشوں کے پوسٹ مارٹم اور دیگر ضروری جانچ کی جارہی ہے جس سے انکی موت کے اسباب کا انکشاف ہوسکے۔
کورونا کی وجہ سے کئی ممالک میں فلو سے متعلق چلایا جانے والا ٹیکہ پروگرام متاثر ہوا ہے۔ برطانیہ کے ماہرین کا خیال ہے کہ کورونا کے علاوہ فلو بھی ملک کے لئے بڑا خطرہ ہے۔