ETV Bharat / international

عالمی برادری افغانستان کو الگ تھلگ کرنے کی غلطی نہ دہرائے: پاکستانی وزیر خارجہ - پاکستان کے وزیر خارجہ

امریکی سیکریٹری خارجہ اینٹونی بلنکن اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے مستقبل کے بارے میں امریکی انخلا کے بعد پہلی ذاتی ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے مشترکہ طور پر کام کرنے کا راستہ تلاش کرنے پر زور دیا تاکہ افغانستان میں امن و استحکام کا مشترکہ مقصد حاصل کیا جاسکے۔

first meeting between antony blinken and shah mehmood qureshi on afghanistan
امریکی سیکریٹری خارجہ اینٹونی بلنکن اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات
author img

By

Published : Sep 24, 2021, 6:17 PM IST

امریکی سیکریٹری خارجہ اینٹونی بلنکن اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات کی۔ جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلی ذاتی ملاقات میں قریشی نے افغانستان میں ایک جامع سیاسی تصفیے کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔

امریکی سیکریٹری خارجہ اینٹونی بلنکن نے ٹویٹ کرکے کہا کہ میں نے پاکستانی وزیر خارجہ سے اپنے دوطرفہ تعاون اور افغانستان کے مستقبل کے بارے میں ملاقات کی۔

courtsey tweeter
بشکریہ ٹویٹر

پاکستانی میڈیا کے مطابق یہ ملاقات نیو یارک شہر کے پیلس ہوٹل میں دوپہر 1 بجے شروع ہوئی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد یہ پہلی ذاتی ملاقات ہے۔

اس ملاقات کے دوران پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں ایک جامع سیاسی تصفیے کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔

انہوں نے بین الاقوامی برادری کی اہمیت پر بھی زور دیا کہ وہ طالبان کو اپنے وعدوں پر قائم رکھے اور جنگ زدہ ملک میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران سے افغان عوام کی مدد کرنا اس کی اخلاقی ذمہ داری کو تسلیم کریں اور دنیا کو افغانستان کو علیحدہ کرنے کی غلطی نہ دہرائے۔

شاہ محمود قریشی نے امریکی سیکریٹری خارجہ کے ساتھ ملاقات میں مزید کہا کہ 'ہمیں مشترکہ طور پر کام کرنے کا راستہ تلاش کرنا ہے تاکہ امن و استحکام کا مشترکہ مقصد حاصل کیا جاسکے'۔

چین اور روس دونوں طالبان کے ساتھ بات چیت کے لیے آگے بڑھ چکے ہیں لیکن وہ بھی طالبان کی حکومت تسلیم کرنے کی جلدبازی میں نہیں ہیں اور انہیں مذہبی انتہا پسندی سے متعلق دیرینہ خدشات ہیں۔

دریں اثنا، بلنکن نے کہا "ہمیں ان کئی مہینوں میں فون پر بات کرنے کے بہت سے مواقع ملے ، لیکن آخر کار اب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک دوسرے کو ذاتی طور پر دیکھنے کا موقع ملا۔

جی 20 اجلاس میں چین نے افغانستان پر سے اقتصادی پابندیاں ختم کرنے پر زور دیا

بلنکن نے کہا کہ میں نے سوچا تھا کہ ایک وقت آئے گا جب ہم افغانستان سے آگے بات کریں گے لیکن ایسا لگتا ہے کہ افغانستان وہاں ہیں جہاں سے ہم اس کی خواہش نہیں کر سکتے اور ہمیں اپنے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنے کا راستہ تلاش کرنا ہوگا جو کہ امن اور استحکام ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'طالبان کہتے ہیں کہ وہ قانونی حیثیت اور عالمی برادری کی حمایت چاہتے ہیں، تاہم عالمی برادری کے ساتھ ان کے تعلقات کی وضاحت ان کے اقدامات کے بعد ہوگی'۔

انٹونی بلنکن نے طالبان کے لیے امریکا کی افغان اور غیر ملکی شہریوں کو ملک چھوڑنے کی اجازت دینے، خواتین، بچیوں اور اقلیتوں کے حقوق کا احترام کرنے اور افغانستان کو دوبارہ انتہا پسند القاعدہ کی طرح کسی کے ہاتھوں استعمال نہ ہونے سے دینے کی ترجیحات کو دہرایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.