ETV Bharat / international

افغانستان میں دھماکہ، تین شہری ہلاک اور 10 زخمی - افغانستان اور طالبان تنازع

افغانستان کے صوبہ ہرات میں پیر کے روز ہونے والے دھماکے میں ایک مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا جس میں تین شہری ہلاک اور دس سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

explosion in afghanistan's herat province, three killed
افغانستان میں دھماکہ، تین شہری ہلاک اور 10 زخمی
author img

By

Published : Aug 3, 2021, 1:29 AM IST

صحت کے حکام نے بتایا کہ شام کے وقت ہرات شہر میں ہونے والے ایک دھماکے میں تین شہری ہلاک اور 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایک بس کو نشانہ بنایا گیا جس میں شہری سوار تھے اور متاثرین میں خواتین بھی شامل ہیں۔

ابھی تک کسی بھی گروپ یا فرد نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ دریں اثناء پیر کو شہر ہرات میں جھڑپیں چھٹے دن میں داخل ہو گئیں۔

واضح رہے کہ پچھلے چند ہفتوں کے دوران طالبان نے افغانستان کے کئی اضلاع پر قبضہ کر لیا ہے جس میں ملک کا شمال مشرقی صوبہ تخار بھی شامل ہے۔

افغان وزارت خارجہ کے مطابق طالبان نے 193 سے زائد ضلعی مراکز اور 19 سرحدی اضلاع پر قبضہ کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صوبائی دارالحکومتوں پر حملے کے بعد افغانستان میں طالبان اور فوج کے درمیان شدید لڑائی

طالبان نے تخار، قندوز ، بدخشان ، ہرات اور فراح صوبوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں 10 بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر بھی قبضہ کر لیا ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں سرحد پار نقل و حرکت اور تجارت مکمل طور پر بند ہو گئی ہے۔

قبل ازیں وزارت نے انکشاف کیا کہ 14 اپریل سے اب تک تقریبا 4000 ANDSF اہلکار ہلاک ، 7000 سے زائد زخمی اور تقریبا 1،600 کو قیدی بنایا گیا ہے۔ اس تشدد میں خواتین اور بچوں سمیت 2 ہزار عام شہری جاں بحق ہوئے اور 2 ہزار 200 زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.