ETV Bharat / international

ٹرمپ کا دورہ ہند: سخت حفاظتی انتظامات

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دورہ ہند کے گجرات دورے کے تعلق سے سخت سیکورٹی انتظامات کا بندوبست کیا جارہا ہے، جہاں زیر تعمیر دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں ’کیم چھو ٹرمپ‘ پروگرام کے لیے مدعو ایک ملین سے زائد افراد شرکت کرسکتے ہیں۔

US President and Prime Minister of India
امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم
author img

By

Published : Feb 15, 2020, 4:53 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 10:44 AM IST

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے گجرات دورے کے سلسلے میں کی جانے والی سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کے درمیان یہاں زیر تعمیر دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں ان کے ’کیم چھو ٹرمپ‘ پروگرام کے لیے مدعو ایک ملین سے زائد حاضرین میں سے ہر کسی کے بارے میں پولیس شدید جانچ پڑتال کر رہی ہے۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ آئندہ 24 فروری کو مسٹر ٹرمپ کا احمد آباد دورہ کسی امریکی صدر کا پہلا گجرات دورہ ہوگا۔ اس دورے کے لیے مجموعی طور پر 11،000 سے زیادہ پولیس اہلکار سیکورٹی انتظامات میں تعینات رہیں گے۔ وہ ایئرپورٹ سے وزیراعظم مودی کے ساتھ سابرمتی آشرم آئیں گے اور موٹیرا کے سردار پٹیل اسٹیڈیم جائیں گے جہاں ’کیم چھو ٹرمپ پروگرام‘ میں مسٹر مودی کے ساتھ شرکت کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ مسٹر مودی کے امریکہ دورے کے موقع پر ہونے والے’هاؤڈي مودی‘ پروگرام کی طرز پر ہونے والے اس پروگرام کے لیے تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار افراد اس بڑے اسٹیڈیم میں بطور ناظرین شریک ہوں گے لیکن ان میں سے تمام افراد مدعو ہوں گے اور گجرات کے مختلف حصوں سے آئیں گے جس کی وجہ سے ہر ایک شخص کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے۔

مقامی پولیس اس سلسلے میں شدید تحقیقات کر رہی ہے اور بعد میں اعلی سطح پر توثیق کیا جائیے گا۔ مسٹر ٹرمپ کے دورے کے لیے 25 آئی پی ایس افسران بھی تعینات ہوں گے۔

اس کے علاوہ اسسٹنٹ پولیس کمشنر سطح کے65، 200 انسپکٹر اور 800 سب انسپکٹر اور 10 ہزار عام پولیس اہلکار تعینات رہیں گے۔ سیکورٹی میں ایس پی جی اور دیگر کمانڈو بھی رہیں گے۔

دورے کے پیش نظر شہر کے تمام ہوٹلوں اور مہمان خانہ میں آنے اور رہنے والے ایک ایک شخص کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کی جارہی ہے۔ اسٹیڈیم کے ارد گرد کے تمام علاقوں میں کرایہ داروں اور نئے زائرین کے بارے میں بھی پولیس مکمل معلومات جمع کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ مسٹر ٹرمپ 60 ایکڑ سے بھی زیادہ کے علاقے میں پھیلے اس عظیم اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔ گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر رہنے والے مسٹر مودی کے لیے یہ اسٹیڈیم بھی ایک پسندیدہ منصوبہ رہا ہے۔ اسے نسبتاً کم استعداد والے پرانے اسٹیڈیم کے مقام پر بنایا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 10:44 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.