ETV Bharat / international

پاکستان میں کورونا سے اموات 26 ہزار سے تجاوز

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 59 ہزار 745 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3787 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، جبکہ وائرس سے 57 افراد انتقال کر گئے۔

author img

By

Published : Sep 3, 2021, 7:50 PM IST

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 57 افراد انتقال کر گئے جبکہ 3787 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 59 ہزار 745 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3787 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، جبکہ وائرس سے 57 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.33 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہزار 35 ہو گئی اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 71 ہزار 578 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 6595 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 55 ہزار 467 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 90076 ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.