جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2،84،81،413 افراد کو متاثراور 915،356 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ اب بھی دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے اور اس ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 64،43،743 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 1،92،979 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ وہیں ہندوستان مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 97،570 نئے کیسز کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 46،59،985 ہوچکی ہے ۔ وہیں اسی مدت کے دوران 1201 مریضوں کی موت کی سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 77472 ہوگئی ہے۔
برازیل میں اب تک 42،82،164 افراد اس جان لیوا وبا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 1،30،396 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
روس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10،48،257 تک جا پہنچی ہے اوراب تک 18،309 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک پیرو میں کورونا کی وبا پھیلنے کا سلسلہ بدستورجاری ہے اور یہ ملک کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔ یہاں اس وائرس سے اب تک 7،10،067 افراد متاثر اور 30،344 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کولمبیا میں اب تک 7،02،088 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 22،518 ہوچکی ہے۔ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں میکسیکو نے جنوبی افریقہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب تک اس ملک میں 6،58،299 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 70،183 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کوروناوائرس کے متاثرین کی تعداد 6،46،398 تک جا پہنچی ہے اور اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 15،378 ہوگئی ہے۔
نئے کیسز میں اضافے کے بعد یوروپی ملک اسپین اب دنیا بھر میں نویں پوزیشن پر ہے ،کورونا وائرس سے اب تک یہاں 5 5،66،326 افراد متاثر اور 29،747 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ارجنٹائنا نے چلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب یہ ملک دنیا میں 10 ویں مقام پر ہے۔ اب تک اس ملک میں 5،35،705 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 11،148 ہے۔
چلی میں4،30،535 افراد کورونا سے متاثر اور11،850 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانس میں کورونا سے 4،01،890 افراد متاثر اور30،901 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ایران میں اب تک 3،97،801 جان لیوا وبا سے متاثر جبکہ 22،913 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
وہیں برطانیہ میں میں 3،64،088 افراد کورونا سے متاثر اور 41،703 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بنگلہ دیش نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد اس ملک میں 3 لاکھ 34 ہزار 762 تک پہنچ چکی ہے اور 4،68 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 3،24،407 کیسز ہیں ، جبکہ 4،213 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
پڑوسی ملک پاکستان میں اب تک 3،00995 افراد کورونا سے متاثر اور 6،373 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2،88،126 تک پہنچ چکی ہے اور 6951 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں 2،84،796 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 35،597 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں عراق نے جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اس ملک میں اب تک 2،82،772 افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر اور 7،881 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں جرمنی میں اب تک 2،59،735 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 9،348 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
وہیں ایکوناڈور میں کورونا وائرس سے 10836 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ بیلجیم میں 9919 ، کینیڈا میں 9214، انڈونیشیا میں 8544 ، نیدرلینڈ میں 6290 ، سویڈن میں 5846 ، مصر میں 5607 ، چین میں 4733 ، رومانیہ میں 4100 ، فلپائن میں 4108 ، یوکرین میں 3132 ، گوئٹے مالا میں 2،929 ، پولینڈ میں 2169 ، پنامہ میں 2140 ، ہونڈوراس میں 2058 ، سوئٹزرلینڈ میں 2،020 اور پرتگال میں 1،855 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔