دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد ہر لمحہ تیزی سے بدل رہی ہے۔ تادم تحریر عالمی سطح پر کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 45 لاکھ 25 ہزار 420 تک پہنچ چکی ہے۔
عالمی سطح پر متاثرین میں سے 3 لاکھ 3 ہزار 372 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 17 لاکھ 3 ہزار 808 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔
بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3،967 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ساتھ ہی 100 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس طرح یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 81 ہزار 970 ہو گئی ہے۔ 2 ہزار 649 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ یہاں 27 ہزار 919 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔
اس طرح بھارت میں مجموعی طور پر ایکٹیو کیسز کی تعداد 51 ہزار 401 افراد ہیں۔
فی الحال دنیا بھر میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض امریکہ میں ہیں۔ یہاں متاثرین کی تعداد 1 اعشاریہ 4 ملین تک پہنچ چکی ہے، جبکہ ان میں سے 85 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
چین میں گذشتہ ایک ماہ میں ایک بھی نئے کیس کی تصدیق نہیں ہوئی تھی، تاہم قومی صحت کمیشن نے شمال مشرقی صوبہ جیلن میں جمعہ کو وائرس کے چار نئے واقعات کی اطلاع دی ہے۔
یہاں کورونا متاثرین میں سے محض 91 افراد ہی زیر علاج ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 623 افراد کو علیحدگی میں رکھا گیا ہے۔ چینی حکومت کا ارادہ ہے کہ رواں ماہ کے اواخر میں پارلیمنٹ کا باقاعدہ اجلاس منعقد ہوگا، لیکن اس دوران صحافیوں اور دیگر افراد کو محدود پیمانے پر داخلے کی اجازت ہو گی۔
واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔