چین: کورونا وائرس سے 3042 افراد کی موت - کورونا وائرس سے 3042 افراد کی موت
کمیشن نے بتایا کہ 'گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 143 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے اور 30 افراد کی موت ہو گئی ہے۔'
چین میں مہلک وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3042 ہو گئی ہے اور مجموعی طور پر 80552 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔
نیشنل ہیلتھ کمیشن نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ 'ملک کے 31 صوبوں میں کورونا وائرس کے 80552 معا ملے سامنے آنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اس متعدی مرض کی وجہ سے فی الحال 23784 افراد بیمار ہیں جن میں سے 5737 کی حالت ناز ک ہے، 3042 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 53726 افراد کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔'
کمیشن نے بتایا کہ 'گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 143 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے اور 30 افراد کی موت ہو گئی ہے۔'
واضح رہے کہ 'ملک میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ گزشتہ دسمبر میں ووہان میں سامنے آیا تھا۔'