ETV Bharat / international

بھارت سمیت عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 36 لاکھ 15 ہزار 991 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 40 ہزار 105 ہو چکی ہے۔

سدف
سدف
author img

By

Published : Jul 16, 2020, 3:35 PM IST

کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 1 کروڑ 36 لاکھ 81 ہزار 783 ہو چکی ہے۔

ویڈیو

متاثرین میں سے 5 لاکھ 86 ہزار 136 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 81 لاکھ 72 ہزار 405 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 36 لاکھ 15 ہزار 991 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 40 ہزار 105 ہو چکی ہے۔

کورونا کیسز کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔

بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 68 ہزار 876 ہو چکی ہے۔ 24 ہزار 915 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارت میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 75 ہزار 640 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 10 ہزار 928 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تمل ناڈو اور تیسرے نمبر پر دہلی ہے جبکہ فی الحال انڈومان نکوبار میں سب سے کم 176 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.