کورونا نے امریکہ اور روس کو ساتھ آنے پر مجبور کر دیا - روس
امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں باقاعدہ ایک میٹنگ میں کہا انہیں لگتا ہے کہ روس کو وینٹی لیٹر کی ضرورت ہے۔ وہ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔ وہ ان کی مدد کرنے جا رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر روس کو کورونا مریضوں کے علاج کے لیے وینٹی لیٹر کی ضرورت پڑتی ہے وہ اس کی مدد کرے گا۔
ٹرمپ نے بدھ کو وائٹ ہاؤس میں باقاعدہ ایک میٹنگ میں کہا انہیں لگتا ہے کہ روس کو وینٹی لیٹر کی ضرورت ہے۔ وہ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔ وہ ان کی مدد کرنے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ میں جلد ہی وینٹی لیٹر کا ذخیرہ ہو گا، جس سے دیگر ممالک کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔
ٹرمپ کا مزید کہنا ہے کہ وہ دیگر ممالک کی مدد کریں گے، وہ اٹلی، سپین، فرانس، دیگر ممالک کی مدد کرنے جا رہے ہیں۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے قہر کو جھیل رہے امریکہ کے لیے روس نے طبی سامان بھیجا ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں کورونا کے 614،000 سے زائد کیسز اور روس میں 24،490 کیسز سامنے آئے ہیں۔
خیال رہے کہ روس اور امریکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے مخالف ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو ہمیشہ ہی آنکھ دکھاتے رہتے ہیں لیکن کورونا جیسی وبا نے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ آنے اور باہمی تعاون پر مجبور کر دیا ہے۔