وزارت صحت کے مطابق نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 25 لاکھ 86 ہزار 601 اور مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 2 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5,525 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ ملک میں اب تک 24,87,809 افراد کورونا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
اس وقت اس ملک میں 68,790 ایکٹیو کیسز ہیں اور 541 مریضوں کو انتہائی نگرانی میں رکھا گیا ہے، جن میں سے 267 کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے اور انہیں آکسیجن سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وبا کے فوری ختم ہونے کا امکان نہیں: عالمی ادارہ صحت
ملیشیا میں اب تک 78.6 فیصد آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک جب کہ 76.5 فیصد کو دونوں ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
یو این آئی