ETV Bharat / international

افغان فوج اور طالبان کے مابین تصادم دوسری طرف امن کی کوشش

ایک طرف افغان حکومت اور طالبان کے مابین قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن بحالی کی کوششیں کی جا رہی ہیں، وہیں زمین پر حالات اس کے بالکل برعکس ہیں۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Oct 31, 2020, 9:59 PM IST

افغانستان کے مقامی عہدیداروں نے بتایا کہ ملک کے تین صوبوں، ہیلمند، قندھار اور اُرگن میں افغان فوج اور طالبان کے مابین تصادم کا سلسلہ گذشتہ کچھ دنوں سے جاری ہے۔

طلوع نیوز کی کی رپورٹ کے مطابق مقامی عہدیداروں نے بتایا کہ قندھار صوبے کے ضلع ارغندب اور ارگن کے ضلع دہرود کے کچھ خطوں پر عسکریت پسندوں نے قبضہ کر لیا ہے۔

عہدیداروں نے مزید کہا کہ اس قبضے کے سبب مذکورہ علاقوں سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

طلوع نیوز کے مطابق دہرود کے پولیس سربراہ محمد کریمی نے بتایا کہ اگر حکومت کی جانب سے کوئی مدد نہ دی گئی، تو پورا ضلع عسکریت پسندوں کے قبضے میں چلا جائے گا اور حالات بے قابو ہو جائیں گے۔

طالبان نے دعوی کیا ہے کہ قندھار کے ضلع ارغندب کے کچھ علاقوں پر انہوں نے حملہ کر اپنے قبضے میں کر لیا ہے۔

مقامی عہدیداروں نے مزید کہا کہ ضلع میں آپریشن اب بھی جاری ہے۔ عہدیداروں نے قندھار کے ضلع پنجائی میں تصادم کی بھی رپورٹ کی ہے۔

قندھار کے پولیس سربراہ تدین خان نے بتایا کہ صوبے میں افغان فوج کے ساتھ تصادم میں کم از کم 70 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

سکیوریٹی عہدیداروں نے بتایا کہ ہیلمند میں لشکر گاہ شہر کے پی ڈی 4 میں تصادم جاری ہے، جہاں ایک ماہ قبل تصادم کا آغاز ہوا تھا۔

حکام نے سنیچر کو بتایا کہ ملک بھر میں طالبان گروپ کے نائب سربراہ ملا امان اللہ سمیت طالبان کے 19 عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

افغانستان کی وزارت داخلہ نے کہا کہ طالبان نے گذشتہ 50 دنوں میں کم از کم 2 ہزار حملے کیے ہیں، جس میں 261 شہری ہلاک، جبکہ 602 زخمی ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.