چین نے امریکہ کے ہیوسٹن اور ٹیکساس میں واقع چینی سفارتخانے کو بند کرنے کے حکم پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ وہ اس کا جواب دے گا کیونکہ وہ اسے سیاسی اشتعال انگیز کارروائی مانتا ہے۔
یہاں واقع چینی سفارتخانے نے بدھ کو ایک بیان جاری کرکے کہا 'ہم سخت مذمت کرتے ہیں اور ہیوسٹن میں چین کے قونصل خانے کو اچانک بند کرنے کے حکم کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ ہم امریکہ سے اس غلط فیصلے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں، ورنہ چین کو اس کا جواب جائز اور ضروری کاروائیوں کے ذریعہ دینا پڑے گا'۔
ہیوسٹن میں چینی کونسل جنرل سائی وی نے کہا کہ 'میرے خیال میں چین اور امریکہ اہم ممالک ہیں اور ہمیں دوستی کی ضرورت ہے۔اتنے بڑے ممالک کے مابین کوئی گرم یا سرد جنگ دیکھنا میرے لئے ناقابل تصور ہے۔ یہ دونوں ممالک کے لوگوں کے لئے تباہی ہے اور پوری دنیا کے لئے بھی ایک آفت ہے'۔
واضح رہے کہ امریکہ نے ہیوسٹن اور ٹیکساس میں واقع چینی مشنوں پر جاسوسی کرنے کاالزام لگاتے ہوئے انہیں جمعہ تک بند کرنے کا حکم دیا ہے۔