ETV Bharat / international

چین نئی افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار: ژاؤ لیجین - چینی وزارت خارجہ

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجین نے کہا ہے کہ افغانستان میں چین کا سفارت خانہ پہلے کی طرح کام کر رہا ہے اور ہم نئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجین کا ٹویٹ

Chinese Foreign Ministry spokesman Xiao Lijin
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجین
author img

By

Published : Sep 16, 2021, 9:51 AM IST

افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد سے ہی چین ان چند ممالک میں سے ایک رہا ہے جو کھل کر طالبان کی حمایت میں کھڑا رہا ہے۔ گذشتہ روز چین ایک مرتبہ پھر افغانستان کی نئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے تعلق سے بات کہی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجین نے بدھ کو ایک پریس بریفنگ میں کہا "افغانستان میں چین کا سفارت خانہ پہلے کی طرح کام کر رہا ہے اور ہم نئی حکومت کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے تیار ہیں۔

اس کے علاوہ اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر چینی وزارت خارجہ نے لکھا ہے کہ جیسا کہ افغان عوام نے مطالبہ کیا ہے، امریکہ کو کسی جواز کے بغیر افغانستان کے اثاثے منجمد نہیں کرنے چاہیے۔

courtsey tweeter
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجین کا ٹویٹ

انھوں نے مزید لکھا کہ امریکہ کو افغانستان کے جائز مطالبے کا سامنا کرنا چاہیے، دباؤ اور پابندیوں کو ترک کرنا چاہیے اور افغان معیشت، امن اور تعمیر نو کے لیے رکاوٹیں کھڑی کرنا بند کرنا چاہیے۔

اس سے قبل منگل کو طالبان نے اعلان کیا تھا کہ کابل میں چین کے سفیر نے نئی حکومت کے قیام پر افغانستان کو نیک خواہشات کا پیغام دیا ہے۔

واضح رہے کہ اگست کے مہینے میں طالبان نے افغان حکومت کی سکیورٹی فورسز کے خلاف اپنی کاروائی تیز کرکے 15 اگست کو دارالحکومت کابل پر قبضہ کر لیا تھا۔

امریکی فوجیوں کے انخلا کا عمل 31 اگست کو مکمل ہوا۔ اس انخلا کے ساتھ ہی امریکی فوج کی افغانستان میں تقریبا 20 سالوں سے موجودگی ختم ہو گئی۔

طالبان نے 6 ستمبر کو افغانستان میں پنجشیر پر قبضہ کرنے کا بھی دعویٰ کرچکی ہے۔

اس کے بعد طالبان نے محمد حسن اخوند کی قیادت میں افغانستان کی عبوری حکومت کا اعلان کیا۔ تاہم عالمی برادری اب تک افغانستان کی طالبان حکومت کے ساتھ تعلقات رکھنے میں تذبذب کا شکار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.