ETV Bharat / international

ایغور مسلمان خواتین کی 'جبری نسبندی' پر چین کی تردید - حالیہ چند برسوں میں ایغور مسلمانوں کے متعلق چین کا جو رویہ رہا ہے

چینی حکومت نے صوبے سنکیانگ میں ایغور مسلمان خواتین کے زبردستی اسقاط حمل، جبری نسبندی اور جنسی تشدد کے الزامات عائد کیے جانے کی تردید کی ہے۔

china denies forceful use of birth control measures on uighur women
ایغور مسلمان خواتین کی 'جبری نسبندی' پر چین کی تردید
author img

By

Published : Jan 11, 2021, 7:16 PM IST

چین کے صوبہ سنکیانگ میں رہنے والے ایغور مسلمانوں کی آبادی پر قابو پانے کے لیے اس برادری کی خواتین کی نسبندی کرانے یا انھیں مانع حمل آلات کے استعمال پر مجبور کرنے جیسے اقدامات کے الزامات عائد کیے جانے کے بعد چین نے ایک بار پھر ان الزامات کی تردید کی ہے۔

ایغور مسلمان خواتین کی 'جبری نسبندی' پر چین کی تردید

ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ شمال مغربی چین کے صوبہ سنکیانگ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی، ایغور مسلمان خواتین کی جبری نسبندی کے سبب ہوئی ہے۔

تاہم چین نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ چینی حکومت نے ایغور مسلمان خواتین کو 'بچے پیدا کرنے والی مشین' بننے سے آزاد کروایا ہے اور ان خواتین کو پیدائش پر قابو پانے کے اقدامات مکمل طور پر ان کی رضاکارانہ اور آزادانہ مرضی پر چھوڑا گیا ہے۔

china denies forceful use of birth control measures on uighur women
ایغور مسلمان خواتین کی 'جبری نسبندی' پر چین کی تردید

یہ معاملہ ایک تحقیقات کے بعد سامنے آیا جب مسلمان خواتین کو مانع حمل اور اسقاط حمل و نسبندی جیسے پیدائش پر قابو پانے کے اقدامات کرنے پر مجبور کرنے کی رپورٹ سامنے آئی۔ یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ اگر دو سے زیادہ بچے کوئی پیدا کرتا ہے تو اس کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا اور ایسا نہیں کیا تو اس کو حراستی کیمپوں میں ڈال دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق انہیں متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر وہ جرمانہ ادا نہیں کرتی ہیں تو پھر انہیں ان کے شوہر کے ساتھ کیمپ میں ڈال دیا جائے گا۔

چین میں کئی دہائیوں سے ایک بچہ پیدا کرنے کی پالیسی رہی ہے لیکن شہری اقلیتوں کو دو بچوں اور دیہی علاقوں میں تین بچے پیدا کرنے اجازت دی گئی ہے۔

سنہ 2017 میں پالیسی میں تبدیلی کے ذریعے اس فرق کو ختم کر دیا گیا اور چینی شہریوں کو بھی اقلیتوں کے برابر بچے پیدا کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

ایک رپورٹ کے مطابق اقلیتی طبقات کو جس طرح اسقاط حمل، نسبندی اور آئی یو ڈی جیسے اقدامات سے گزرنا پڑتا ہے۔ اس طرح وہاں چینی شہریوں کو نہیں گزرنا ہوتا ہے۔

اس کی وجہ سے صوبہ سنکیانگ کے اقلیتی علاقوں میں تین برسوں میں شرح پیدائش میں 60 فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔

چین نے ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ بیجنگ نے علاقے کے اقلیتی طبقات کو روزگار کے زیادہ مواقع اور بہتر طرز زندگی دینے کے سوا کچھ نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی سطح پر کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 9 کروڑ سے تجاوز

یہ خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ تقریبا دس لاکھ ایغور مسلمان اور دوسرے لوگوں کو جن میں زیادہ تر مسلمان اقلیت شامل ہیں، حراست میں لیا گیا ہے۔ چینی حکومت اس کو 'ری ایجوکیشن کیمپ' کہتی ہے۔

اس سے قبل چین نے ایسے کسی بھی کیمپ کی موجودگی سے انکار کیا تھا لیکن بعد میں یہ کہہ کر اس کا دفاع کیا کہ یہ انتہا پسندی کی روک تھام کے لیے ضروری اقدام تھا۔

حالیہ چند برسوں میں ایغور مسلمانوں کے متعلق چین کا جو رویہ رہا ہے اس بارے بین الاقوامی سطح پر تنقید ہوتی رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.