ETV Bharat / international

چین: نقلی ویکسین بنانے والے مشتبہ گروہ کا انکشاف - statement of Foreign Ministry of china

بیجنگ میں اور جیانگسو اور شینڈونگ میں پولیس نے کورونا وائرس کی نقلی ویکسین تیار کرنے والے ایک مشتبہ گروہ کا انکشاف کیا ہے۔

COVID 19 vaccine
COVID 19 vaccine
author img

By

Published : Feb 2, 2021, 7:12 PM IST

چینی پولیس نے ایک ایسے جرائم پیشہ گروہ کے 80 سے زیادہ مشتبہ ارکان کو گرفتار کیا ہے جو نقلی کووڈ 19 ویکسین تیار کر کے فروخت کررہا تھا۔ اس گروہ میں دوسرے ممالک کے ارکان بھی شامل تھے۔

یہ ویکسین چین اور دوسرے ممالک میں فروخت کی گئی لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ ان میں کون کون سے ممالک کا نام شامل ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ گروپ گزشتہ برس ماہ ستمبر سے سرگرم تھا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے اپنے ڈیلی بیان میں کہا کہ 'چین پہلے ہی متعلقہ ممالک کو ایسی صورتحال کے بارے میں اطلا دے چکا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد جوبائیڈن کا انتباہ

وانگ نے کہا کہ چینی حکومت ویکسین کے تحفظ کو بہت اہمیت دیتی ہے اور کسی بھی جعلسازی، جعلی فروخت، غیر قانونی کاروبار اور ویکسین سے وابستہ دیگر متعلقہ اقدامات پر سختی سے قانونی کارروائی کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔ اس کے ساتھ ہی چین اس طرح کی غیر قانونی اور مجرمانہ کارروائی کے پھیلاؤ کو پوری شدت سے روکنے کے لیے متعلقہ ممالک کے ساتھ ہمارے قانون نافذ کرنے والے تعاون کو مضبوط بنائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.