رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والا بارتی شہری تھا۔
ضلع کیلالی کے اسسٹنٹ پرنسپل ضلع مجسٹریٹ موہن راج جوشی نے بتایا کہ شہر کے وسط میں ایک ریستوران کے قریب دھماکہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ حادثے میں زخمی پانچ افراد میں سے ایک شخص کا علاج کے دوران انتقال ہو گیا۔ ہسپتال میں چار دیگر زخمی کا علاج کیا جارہا ہے ۔
دھماکے کے بعد مقامی انتظامیہ نے شہر میں سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ جوشی نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ جدید ترین طاقتور دھماکہ خیز آلہ ایک پلاسٹک بیگ میں رکھا گیا تھا جس سے ریستوران کے قریب دھماکہ ہوگیا۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سودیپ گری نے کہا کہ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس نے جائے واردات سے ایک پستول بھی برآمد کی۔
پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں پایا ہے کہ اس دھماکہ کے لئے زیر زمین مسلح تنظیم ذمہ دار ہے۔