پاکستان کے صوبہ لاہور کے انارکلی بازار میں زور دار دھماکہ Blast in Lahore ہونے سے اب تک دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
لاہور پولیس کے مطابق پہلے دھماکے کا سبب گیس سلنڈر کا پھٹنا بتایا جارہا تھا تاہم اب ٹائم ڈیوائس سے منسلک بم کے پھٹنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
دھماکہ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اطراف کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور موٹر سائیکلز میں آگ لگ گئی۔
جائے حادثہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریسکیو ادارے اور فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر پہنچ گیا ہے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرکے انہیں قریبی واقع ہسپتال منتقل کیا گیا۔
قریبی ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔