ETV Bharat / international

افغانستان میں دھماکہ، دو شخص کی موت - بم دھماکے میں دو لوگوں کی موت

افغانستان کے مغربی صوبہ ہیرات میں سنیچر کو ایک بس کو نشانہ بناکر کیے گئے بم دھماکے میں دو لوگوں کی موت ہوگئی اور دس دیگر زخمی ہوگئے۔

blast in afghanistan
افغانستان میں دھماکہ، دو شخص کی موت
author img

By

Published : Oct 10, 2020, 7:36 PM IST

ہیرات صوبہ کے پولس کے ترجمان عبدالاحد کےمطابق ’’مسافروں سے بھری ہوئی بس سنیچر کو ہیرات کے کابل کی جانب جارہی تھی کہ تبھی قندھار کے نزدیک بس سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کی زد میں آگئی اور دھماکہ ہوگیا۔ اس دھماکے میں دو مسافروں کی موت ہوگئی جبکہ دس دیگر زخمی ہوگئے۔

اسپتال کے ذرائع کےمطابق زخمیوں میں سے تین کی حالت سنگین ہے۔

پولس نے اس بم دھماکے کے لیے طالبان کو ذمہ دار قرار دیا ہے، پولس کے مطابق طالبان لوگوں میں دہشت پیدا کرنے کے لیے اس قسم کے دھماکوں کو انجام دیتے ہیں، طالبان نے اس دھماکے کے سلسلے میں کسی طرح کی رائے کا اظہار نہیں کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.