ETV Bharat / international

جاپان: سیلاب اور تودے گرنے سے سات افراد ہلاک - دریائے کوما میں سیلاب

جاپان کے محکمہ موسمیات کی ایجنسی نے گزشتہ روز کماموٹو اور کاگوشیما کے کچھ حصوں میں موسلا دھار بارش کا انتباہ دیا تھا۔

japan flood representative image
japan flood representative image
author img

By

Published : Jul 5, 2020, 11:47 AM IST

جاپان کی این ایچ کے براڈکاسٹر کی اطلاع کے مطابق آج صبح تک جاپان محکمہ صحت کے عہدیداروں نے سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ اس کے علاوہ 14 مزید اموات کی سرکاری طور پر تصدیق ہونا باقی ہے۔

دریائے کوما میں سیلاب کے درمیان گزشتہ روز جاپان کے صوبے کماموٹو کے شہر کوما میں ایک نرسنگ ہوم میں امدادی کارکنان کو 14 افراد ایسے ملے جن زندگی کے آثار نہیں تھے۔ اس کے علاوہ ایک شخص کو تودے گرنے والے ملبے سے باہر نکالا گیا۔

جاپان کے کماموٹو اور کاگوشیما صوبے شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے بری طرح متاثر ہیں۔ علاقے کے دو لاکھ سے زائد مقامی باشندوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

جاپان کے چبا میں زلزلے کے تیز جھٹکے

جاپان کے محکمہ موسمیات کی ایجنسی نے گزشتہ روز کماموٹو اور کاگوشیما کے کچھ حصوں میں موسلا دھار بارش کا انتباہ دیا تھا۔

جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز آنے والے سیلاب میں 10 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں اور مٹی کے تودے گرنے سے دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

اس دوران جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے نے 10 ہزار فوجیوں کو امدادی کاموں میں مصروف کارکنان کی مدد کے لیے بھیجا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.