ETV Bharat / international

حماس کے ٹوئٹر استعمال کرنے پر پابندی کی درخواست

عرضی میں کہا گیا کہ حماس ہر برس اسرائیل کے خلاف اپنے لوگوں کو ابھارتا ہے اور انہیں متحرک کرنے کے لیے ٹوئٹر کا استعمال کرتا ہے۔

author img

By

Published : Jun 12, 2019, 11:34 AM IST

امریکہ میں 16 اراکین پارلیمان نے منگل کے روز ٹوئٹر کے مرکزی دفتر کو ایک خط لکھ کر مزاحمتی اسلامی تحریک 'حماس' کے اس پلیٹ فارم کو استعمال کرنے پر پابندی عائد کیے جانے کی درخواست کی۔

رکن پارلیمان لی جیلڈن، ڈو لیمبورن اور جو ولسن، ہاؤس آف ری پبلک اسرائیل کاکس کے نائب چیئرمین نے ٹوئٹر کے چیف ایگزیکیوٹیو افسر جیک ڈورسے کو 16 اراکین پارلیمنٹ کا ایک خط سونپا اور غیر ملکی شدت پسند تنظیموں کے ذریعہ ٹویٹر پلیٹ فارم کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کرنے اپیل کی۔

خط میں ڈورسے، سے ٹوئٹر پر دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے والے تمام مواد کو ہٹانے کی بھی درخواست کی گئی جس میں حماس کے لوگ اسرائیل کے خلاف تشدد بھڑکانے کے لیے اس پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ حماس ہر برس اسرائیل کے خلاف اپنے لوگوں کو متحرک کرنے کے لیے ٹوئٹر کا استعمال کرتا ہے۔ حماس اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں اپنے لوگوں کو بھرتی کرنے کے لیے ٹویٹر کا استعمال کرتی ہیں اور بے قصور امریکیوں اور اسرائیلی شہریوں کو ہلاک کرنے والوں کی تعریف کرتی ہیں۔

Intro:Body:

article 1

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.