ETV Bharat / international

پاکستان: رائے ونڈ میں سالانہ تبلیغی اجتماع کا آغاز

author img

By

Published : Nov 6, 2020, 1:08 PM IST

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خوف کی وجہ سے تبلیغی جماعت کی مرکزی شوریٰ نے لاہور کے قریب واقع رائے ونڈ میں تین روزہ سالانہ بین الاقوامی تبلیغی اجتماع کا محدود پیمانے پر اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاحال مکمل احتیاط کے ساتھ تیس ہزار سے زائد افراد نے اس میں شرکت کی ہے۔

annual Tablighi Ijtema begins in Raiwind Pakistan
پاکستان: رائیونڈ میں سالانہ تبلیغی اجتماع کا آغاز

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے رائے ونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا آغاز ہوگیا ہے، امیر تبلیغی جماعت مولانا نذرالرحمان کے بیان سے اجتماع شروع ہوا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وجہ سے تبلیغی اجتماع کو ایک مرحلے تک محدود کیا گیا ہے جس میں لاہور سمیت آٹھ ڈویژنز سے تیس ہزار افراد شریک ہیں۔

اجتماع کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نذرالرحمان نے کہا کہ 'دین اسلام کی ترویج کے لئے امت مسلمہ کو اپنے گھروں سے نکلنا ہوگا'۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاکھوں افراد اجتماع میں شریک نہیں ہوسکے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خوف کی وجہ سے تبلیغی جماعت کے مرکزی شوریٰ نے لاہور کے قریب واقع رائے ونڈ میں تین روزہ سالانہ بین الاقوامی تبلیغی اجتماع کا محدود پیمانے پر اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے باجود بھی تیس ہزار سے زائد افراد نے تاحال اس میں شرکت کی ہے۔

تبلیغی جماعت کی مرکزی شوریٰ کے مطابق آٹھ نومبر کو خصوصی اور اختتامی دعا کا اہتمام کیا جائے گا۔

سالانہ تبلیغی اجتماع رائے ونڈ کے ٹریفک انتظامات کیلئے ڈویژنل افسران کی نگرانی میں چار ڈی ایس پیز، 30 انسپکٹرز ، 20 پٹرولنگ افسران، 358 زائد وارڈنز فرائض سرانجام دیں گے۔

کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لوگ خصوصی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں سے اجتماع گاہ کی طرف رواں دواں ہیں۔

تبلیغی جماعت کے مقامی اور غیر ملکی شوریٰ سے مشورہ کرنے کے بعد یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس مذہبی اجتماع میں صرف 50،000 افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

ایک اعلامیہ میں لکھا گیا ہے کہ 'کسی بھی غیر ملکی کو سالانہ اجتماع میں شرکت کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے، جبکہ اس سے قبل ہر برس پوری دنیا سے دس لاکھ سے زیادہ مسلمان شرکت کرتے ہیں'۔

پشاور، سوات، ڈیرہ اسماعیل خان، لاہور، فیصل آباد، ملتان، کوئٹہ اور کراچی کے علاقائی تبلیغی مراکز کے ذمے داران اپنے اپنے علاقوں سے شرکاء کے ناموں کا فیصلہ کیا ہے۔

ان ذمے داران کے فیصلے کے مطابق شرکاء کو اپنے اپنے علاقائی تبلیغی مراکز سے اجازت نامے حاصل کرنے ہوں گے جو اجتماع کے دروازے پر دکھائے جائیں گے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ شرکا ایک بار جب اجتماع کے مقام میں چلے جائیں گے تو وہ آخر تک خیمے کے اندر ہی رہیں۔ ان کے بیٹھنے کی جگہوں پر کھانا اور پانی پیش کیا جائے گا جبکہ خیموں کے اندر عارضی طور پر وضو کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.