ETV Bharat / international

افغانستان: کورونا سے صحت یابی کی شرح 76 فیصد سے زیادہ

author img

By

Published : Sep 1, 2020, 7:38 PM IST

افغانستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 142افراد عالمی وبا کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

افغانستان: کورونا سے صحت یابی کی شرح 76 فیصد سے زیادہ
افغانستان: کورونا سے صحت یابی کی شرح 76 فیصد سے زیادہ

افغانستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے 31 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 38,200 ہو گئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح بڑھ کر 76.58 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت نے بتایاکہ ملک میں 34 صوبوں میں 162 لوگوں کی کورونا جانچ کی گئی جس میں نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں اس دوران چار اور مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,406 ہو گئی ہے۔

ملک میں 142 مزید افراد کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 29254 ہو گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس نے اب تک اڑھائی کروڑ سے زیادہ افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جن میں ایک کروڑ 77لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، وہیں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ساڑھے آٹھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.