ETV Bharat / international

افغان فوجی نے سات افغانی فوجیوں کو ہلاک کردیا

author img

By

Published : Jan 6, 2021, 9:52 AM IST

افغانستان کے صوبہ غزنی میں ایک افغان فوج نے سات افغانی فوجیوں کا قتل کردیا۔دہشت گرد تنظیم طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے غزنی میں سات فوجیوں کو مار دیا ہے اور ایک کو پکڑ لیا ہے۔

افغان فوجی نے سات افغانی فوجیوں کو ہلاک کردیا
افغان فوجی نے سات افغانی فوجیوں کو ہلاک کردیا

افغانستان کے صوبہ غزنی میں ایک افغان فوجی نے نیشنل فوج کے سات جوانوں کا قتل کرنے کے بعد سیکیورٹی چوکی سے فرار ہوگیا۔

ذرائع نے منگل کے روز بتایا کہ فوجیوں کو زہر دیا گیا اور گولی ماری گئی تھی۔ حملہ آور واقعے کو انجام دینے کے بعد وہ ہتھیار اور گولہ بارود لے کر فرار ہوگیا۔صوبہ غزنی کے گورنر کے ترجمان نے اس معاملے کی تصدیق کی ہے۔ فوجیوں کو کیسے اور کیوں مارا گیا اس بارے میں تفصیلات نہیں بتائی گئی ہے۔

صوبائی کونسل کے رکن حسن رضا یوسفی نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ آور ایک درانداز تھا جو اپنے دوستوں کو مار کر فرار ہوگیا۔

دہشت گرد تنظیم طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے غزنی میں سات فوجیوں کو مار دیا ہے اور ایک کو پکڑ لیا ہے۔

علاوہ ازیں ایک سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے منگل کے روز صوبہ ہلمند میں دھماکہ خیز مواد سے بھری طالبانی شدت پسندوں کی ایک گاڑی کو تباہ کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.