ETV Bharat / international

روس میں تقریبا 10 لاکھ افراد کورونا سے متاثر

روس میں ایک لاکھ 29 ہزار 344 کورونا کے فعال کیسز ہیں۔ کورونا متاثرین کے معاملے میں روس چوتھے نمبر پر ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Aug 30, 2020, 10:16 PM IST

روس میں کورونا کے تقریبا 5 ہزار نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر تقریبا 10 لاکھ ہو چکی ہے۔

کووڈ 19 نگرانی مرکز کی جانب سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4980 لوگوں کے کورونا انفیکشن ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس طرح متاثرین کی تعداد بڑھ کر 9,90,326 ہوگئی ہے، جبکہ 68 لوگوں کی اس بیماری سے موت ہوگئی۔ روس میں اب تک 17,093 لوگ اس بیماری سے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

اسی مدت میں 2599 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ جس سے مجموعی طور سے 8,06,982 لوگ اب تک کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.