بیجنگ کے میونسپل ہیلتھ کمیشن نے کورونا سے متاثر نو نئے معاملے کی تصدیق کی ہے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ کورونا سے متاثرہ افراد میں سے دو مشتبہ ہیں، جبکہ پانچ افراد اسیمپٹوٹک ہیں، یعنی وہ لوگ جو وائرس سے متاثر ہیں لیکن علامات ظاہر نہیں کرتے ہیں۔ کمیشن کے مطابق، بیجنگ میں 11 جون سے 21 جون تک کووڈ-19 کے 236 معاملے درج ہوئے ہیں اور یہ تمام معاملات گھریلو انفیکشن کے ہیں اور تمام افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
کمیشن نے کہا کہ 22 اسیمپٹوٹک کورونا مریضوں کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے اور ایک غیر ملکی شہری بھی بیجنگ کے ہسپتال میں داخل ہے۔