حکومت پاکستان نے 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ٹیکے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
سینٹر کے انچارج اسد عمر نے بتایا کہ اسکولوں میں کورونا ویکسینیشن کے لیے ایک خصوصی مہم چلائی جائے گی تاکہ طلبہ آسانی سے کورونا ویکسین حاصل کر سکیں۔
پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1400 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ملک میں کل 1،241،825 لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دل کا دورہ پڑنے پر انضمام الحق ہسپتال میں داخل
ملک کا صوبہ سندھ کورنا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور یہاں کل 456،343 معاملے رجسٹر ہوئے ہیں اور اس کے بعد مشرقی پنجاب ہے جہاں 429،655 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ پاکستان میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے مجموعی طور پر 27،638 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 41 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت 49،968 ایکٹو کیس ہیں اور 1،164،219 کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
(یو این آئی)