عالمی سطح پر کورنا وائرس کا قہر جاری ہے۔ اس وبا سے اب تک 10.62لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے شعبہ سائنس وانجینئرنگ (سی ایس ایس ای)کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 3,65,27,341 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور اب تک 1062075 افراد کی موت ہوئی ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس سے سنگین طور پر متاثرہ امریکہ میں انفیکشن سے تقریباً 2.13 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک76.07 لاکھ سے زیادہ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 70,496 نئے مریض درج کیے گئے ہیں اور متاثرین کی کل تعداد اب 69,06,152 ہو گئی ہے۔
ملک میں اس وقت کورونا کے کل 8,93,592 فعال معاملے ہیں جبکہ اب تک 59,06,069 افراد اس بیماری سے شفا حاصل کر چکے ہیں۔ برازیل میں کورونا کی زد میں آنے والوں کی تعداد 50.28 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ تقریباً 1.49 لاکھ سے زیادہ جاں بحق ہو چکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 12.66 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے اور 22,137 افراد نے جان گنوائی ہے۔
کولمبیا میں اس مہلک وائرس سے اب تک تقریباً 8.86 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 27,180 جاں بحق۔ اسپین میں اس وائرس کی زد میں اب تک تقریباً 8.48 لاکھ لوگ آئے ہیں اور 32,688 نے جان گنوائی ہے۔ پیرو میں کورونا کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے۔ یہاں اس وائرس اب تک 8.36 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 33,009 جاں بحق ہوئے ہيں۔ میکسیکو میں کورونا سے اب تک 8.04 لاکھ سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور 83,096 جاں بحق۔ وہیں فرانس میں اس کی زد میں اب تک قریب 7.12 لاکھ افراد آئے ہیں اور 32,539 کی جان گئی ہے۔ جنوبی افریقہ میں 6.87 لاکھ متاثر اور 17,704 جاں بحق ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا سے اب تک لگ بھگ 5.65 لاکھ لوگ متاثر اور 42,682 کی موت ہوئی ہے۔ ایران میں اس سے تقریباً 4.88 لاکھ متاثر ہیں جبکہ 27,888 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
چلی میں کورونا سے 4.76 لاکھ سے زائد متاثر ہوئے ہیں اور 13167 اموات ہوئی ہیں۔ وہیں عراق میں کورونا متاثرین کی تعداد 3.95 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور 9604 کی موت۔ بنگلہ دیش میں متاثرین کی تعداد 3.75 لاکھ سے زائد اور اموات کی 5460 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وانی برادرز نے ٹک ٹاک کا متبادل ایپ 'نیو کیولر' تیار کیا
سعودی عرب میں کورونا کے قریب 3.38 لاکھ معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 4971 افراد کی موت ہو چکی ہے۔یورپی ملک اٹلی میں اس مہلک وائرس کی زد میں تقریباً 3.38 لاکھ سے زیادہ لوگ آئے ہیں اور 36,083 کی موت ہو گئی ہے۔ فلپائن میں کورونا سے اب تک 3.35 لاکھ متاثر اور 6152 کی موت ہو چکی ہے۔ وہیں ترکی میں اس وبا سے اب تک 3.31 لاکھ سے زائد متاثرہیں اور 8,667 کی موت ہوئی ہے۔ پاکستان میں کورونا سے اب تک تقریبا 3.18لاکھ متاثر اور 6,552 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ انڈونیشیا میں متاثرین کی تعداد تقریباً 3.21 لاکھ ہو گئی ہے اور 11,580 اموات ہوئی ہیں۔
جرمنی میں اب تک اس وائرس سے 3.16 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 9,594 جاں بحق ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے ایکواڈور میں 12,141، بلجیئم میں 10,126،کناڈہ 9609، بولیویا 8,228، نیدرلینڈ 6,597، مصر میں 6017، سویڈن 5,892، چین 4739، رومانیہ 5,247، یوکرین 4899، گواٹیمالا3347، پولینڈ 2,867، پناما 2,463 اورہونڈوراس میں 2,477 افراد کی موت ہو چکی ہے۔