امریکہ نے کہا ہے کہ وہ دنیا بھر میں کووڈ- 19 کے ڈیلٹا اسٹرین کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیشِ نظر یوروپی ممالک کے دباؤ کو درکنار کرتے ہوئے، ملک میں بین الاقوامی مسافروں کے سفر پر پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ یہ اطلاع امریکی صدر دفتر وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی نے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان کو روکنے کے لیے امریکہ فضائی حملے جاری رکھے گا
جین ساکی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ "بہرحال، ہم موجودہ سفری پابندیاں برقرار رکھیں گے"۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر مسافروں کی آمد ورفت زیادہ ہونے کی وجہ سے امریکہ اور دیگر ممالک میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا اسٹرین کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے۔
(یو این آئی)