ETV Bharat / international

وینزویلا نے کورونا ویکسین کے تجربہ میں تعاون کی پیشکش کی - چین، امریکہ، برطانیہ اور روس میں تیار کووڈ 19 ویکسین

چین، امریکہ، برطانیہ اور روس میں تیار کووڈ 19 ویکسین کا کلینیکل ٹرائل کا تیسرا مرحلہ جاری ہے۔

COVID 19
COVID 19
author img

By

Published : Aug 22, 2020, 10:44 AM IST

وینزویلا نے روس، چین اور کیوبا کو کورونا وائرس (کووڈ-19) کی ویکسین تیار کرنے اور روس کی ویکسین کے تجربہ میں تعاون کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ یہ اطلاع وینزویلا کے افسران نے دی ہے۔

کورونا وائرس سے متعلق پریزیڈینشیل کمیشن کے نائب صدر ڈیلسی روڈریگ نے کہا کہ 'ہم نے اس کے بارے میں بات کی ہے اور ویکسین بنانے کے لئے اپنا تعاون دینے کے بارے میں بتا دیا ہے۔ ہم چین اور روس کے ساتھ کیوبا سے بھی اس معاملہ پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔'

وینزویلا کے وزیر صحت کارلوس الوارڈو نے بتایا کہ 'چین، امریکہ، برطانیہ اور روس میں تیار کووڈ 19 ویکسین کا کلینیکل ٹرائل کا تیسرا مرحلہ جاری ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہم ان میں سے بیشتر کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ روس کے بارے میں ہم روس کی وزارت صحت سے ویکسین تیار کرنے پر بات چیت کر چکے ہیں۔ ہم نے اس پروجیکٹ کے تیسرے مرحلے میں اپنے تعاون کی تجویز پیش کی ہے۔ وینزویلا کووڈ 19 ویکسین کے تجربہ کے لئے500 افراد فراہم کرے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.