ETV Bharat / international

کورونا وائرس: افغانستان میں امریکی ویزا آپریشن معطل - مشاورتی سیکشن

سفارت خانہ نے کہا کہ امریکی حکومت بہر صورت افغانستان اور عالمی سطح پر کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لئے اپنی پوری کوشش جاری رکھے گی۔

visa operation suspended
ویزا آپریشن معطل
author img

By

Published : Jun 12, 2021, 10:23 PM IST

افغانستان میں امریکی سفارتی مشن نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر اتوار سے ویزا آپریشن معطل کر دیا ہے۔

امریکی سفارتخانہ نے ایک بیان میں کہا کہ "فی الحال کورونا وائرس پھیلنے کے پیش نظر سفارت خانہ کے مشاورتی سیکشن میں 13 جون سے ویزا کے تمام آپریشن معطل رہیں گے"۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جن کا شیڈول طے ہو گیا ہے وہ ویزا آپریشن دوبارہ شروع ہوتے ہی انہیں دوبارہ ترتیب دے سکیں گے۔

سفارتی مشن نے کہا کہ "ہم درخواست دہندگان کو ہونے والی تکلیف محسوس کر سکتے ہیں اور اس پر ہمیں افسوس ہے کیونکہ ہم اپنے ملازمین اور درخواست دہندگان کی صحت کی حفاظت کو سب سے مقدم رکھتے ہیں"۔

سفارت خانہ نے کہا کہ امریکی حکومت بہر صورت افغانستان اور عالمی سطح پر کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لئے اپنی پوری کوشش جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Haj 2021: صرف سعودی شہریوں اور وہاں مقیم افراد کو حج کی مشروط اجازت

قابل ذکر ہے کہ اب تک افغانستان میں کورونا وائرس کے 87 ہزار سے زیادہ معاملے ہو چکے ہیں اور 60500 افراد اس وبا شفایاب ہو چکے ہیں جبکہ 3412 مریض فوت ہوئے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.